لاہور: جھلسا دینے والی گرمی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری پر پہنچ گیا
06-10-2026
(لاہور نیوز) شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ،درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہو گی۔ طبی ماہرین کے مطابق شہری گرمی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔