ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
06-10-2026
(لاہور نیوز) گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 126 ڈالر 27 سینٹس کی بڑی کمی سے 4 ہزار 200 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 627 روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 4 لاکھ 42 ہزار 436 روپے کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 11 ہزار 364 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 78 ہزار 170 روپے کی سطح پر آ گئی۔ سونے کی قیمتوں کے ساتھ ہی مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 385 روپے کی کمی سے 6 ہزار 929 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 352 روپے کی کمی سے 5 ہزار 893 روپے کی سطح پر آگئی۔