مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 4 سیاح جھلس کر جاں بحق
06-10-2026
(لاہور نیوز) مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 4 سیاح جھلس کر جاں بحق، جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی بھاری نفری اور مری انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات اور مصدقہ معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔