پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی اجازت نہیں، وزیرتعلیم پنجاب
06-10-2026
(لاہور نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کر دیا۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سمر کیمپ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کو سمر کیمپ کی فیس لینے کی قطعاً اجازت نہیں، تاہم وہ اپنی ماہانہ ریگولر فیس وصول کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سکول مالکان والدین کو سمر کیمپ کیلئے بچوں کو بھجوانے کیلئے مجبور نہیں کر سکتے۔ رانا سکندر حیات کے مطابق سکولوں کو ماہانہ فیس وصول کرنے سے نہیں روکا تاہم احکامات کیخلاف سمر کیمپ کی فیس لینے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔