گرمیوں کی چھٹیوں میں سکلز سمر کیمپ کی ڈیمانڈ بڑھ گئی
06-10-2026
(ویب ڈیسک) گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سکلز سمر کیمپس کی ڈیمانڈ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں طلبا مختلف جدید اور تخلیقی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طلبا روبوٹکس، سٹیم ایجوکیشن، کیلی گرافی، میوزک، کراٹے اور جمناسٹکس جیسے کورسز میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں۔ سمر کیمپس کا مقصد طلبا کو جدید دور کی ضروری مہارتیں سکھانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔ سمر کیمپ میں 21ویں صدی کی جدید سکلز سکھائی جا رہی ہیں، جس سے طلبا کی تخلیقی صلاحیتیں اور خود اعتمادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گرمیوں کی چھٹیاں طلبا کیلئے سیکھنے کا بہترین موقع ہوتی ہیں، اس لئے انہیں چاہئے کہ وہ اس وقت کو صرف گھر بیٹھ کر ضائع کرنے کے بجائے مفید ہنر سیکھنے میں استعمال کریں۔