شاہدرہ پولیس کی کارروائی، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

06-10-2026

(لاہور نیوز)شاہدرہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کے مبینہ ارکان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، ماسٹر چابی، موبائل فون اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ کارروائی اے ایس آئی قلب شیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت انجام دی۔ ایس پی سٹی کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ندیم عرف دیما اور اس کا ساتھی امانت علی شامل ہیں۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان سے دیگر وارداتوں اور ممکنہ ساتھیوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات اور ان کے جرائم کے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ایس پی سٹی نے متحرک موٹر سائیکل چوروں کی گرفتاری پر شاہدرہ پولیس اور کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس طرح کی کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔