ایشین گیمز 2026 کیلئے پاکستان کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
06-10-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 میں شرکت کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
جاری کردہ سکواڈ کے مطابق ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے جبکہ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، مردوں کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقابلے 24 ستمبر سے شروع ہوں گے جبکہ میڈلز کیلئے فائنل مقابلے 3 اکتوبر سے کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ایشین گیمز 2026 سکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، اکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ 15 رکنی سکواڈ میں عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے چار کھلاڑی شامل ہیں جو ابھی تک پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکے ہیں۔