رائیونڈ میں تیز رفتار گاڑی درخت سے ٹکرا گئی، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

06-10-2026

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے درخت سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔