پاکستان کرکٹ میں اہم عہدوں اور سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا امکان
06-10-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم عہدوں پرتبدیلیوں کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ڈائریکٹرانٹرنیشنل کے لیے سابق کپتان محمد حفیظ کا نام زیرغور ہے۔ ذرائع کے مطابق یونس خان کو بھی اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت جمعہ اور ہفتہ کو اہم اجلاس ہوں گے ، اہم ملاقاتیں بھی طے کر لی گئیں ۔