مریم نواز کے ویژن کے تحت میرٹ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات پنجاب میں بھرتیاں جاری

06-09-2026

(لاہور نیوز)مریم نواز کے ویژن کے تحت میرٹ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات پنجاب میں بھرتیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات پنجاب میں فاریسٹ رینجرز اور فاریسٹ انسپکٹرز کی بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیاگیا جہاں صوبے بھر سے 6 ہزار سے زائد امیدواروں نے لاہور ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ انٹرویوز میں شرکت کی۔ ترجمان محکمہ جنگلات پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیے گئے،بھرتی کا عمل مکمل شفافیت، میرٹ اور مساوی مواقع کے اصولوں کے تحت جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق تجربہ کار افسران پر مشتمل پینل نے امیدواروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا،امیدواروں کے لیے شدید گرمی میں بیٹھے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امیدواروں کو انٹرویو سنٹر میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ انٹرویوز کا سلسلہ 9 اور 10 جون تک جاری رہے گا۔