لاہور: منکی پاکس کے 2 نئے مریض ہسپتال داخل، تعداد 54 ہو گئی

06-09-2026

(لاہور نیوز) منکی پاکس کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں منکی پاکس بیماری سے  متاثر دونوں مریض خواتین ہیں، دونوں منکی پاکس سے متاثرہ خواتین میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم رواں سال لاہور میں منکی پاکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہو گئی ہے طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ لاہور میں رپورٹ منکی پاکس کیسز مقامی ہیں، رپورٹ ہونے والے کیسز کی کوئی بیرون ملک ٹریول ہسٹری موجود نہیں تاہم تیز بخار اور جسم پر دانے ہوں تو شہری احتیاط برتیں اور قرنطینہ اختیار کریں۔