پنجاب پولیس میں47 جونیئر کلرکس کی سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی
06-09-2026
(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم کی ہدایت پر 47 جونیئر کلرکس کو سینئر کلرک کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو سلیمان سلطان رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ترجمان کے مطابق سینئر کلرک کے عہدے پر ترقی کے لیے 90 سے زائد کیسز زیر غور آئے، جن کا قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیاد پر جائزہ لیا گیا جبکہ بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں 47 جونیئر کلرکس کو ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی قاضی فاروق سلطان نے ترقی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ترقی پانے والوں میں حسیب ریاض، مدثر غفور، وسیم اشرف، مبشر وکیل، رئیس احمد، سجاد حسین، علی عباس، طیبہ جبیں، محسن رضا، احمد علی سمیت دیگر شامل ہیں۔