صوبائی حکومت کا ون میپ پنجاب منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

06-09-2026

(لاہور نیوز) صوبائی حکومت نے ون میپ پنجاب منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

  پنجاب بھر کا تمام نقشہ جاتی اور جغرافیائی ڈیٹا ایک پلیٹ فارم پر لانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ون میپ پنجاب منصوبہ 146 کروڑ 66 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کرنے کی تجویز دی گئی۔ دوسری جانب پنجاب میں زمین، انفراسٹرکچر اور سرکاری منصوبوں کا ڈیجیٹل ریکارڈ ایک جگہ دستیاب ہوگا، منصوبے کا آغاز لاہور سے، بعد ازاں پورے پنجاب تک توسیع کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ منصوبے پر عملدرآمد پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کرے گا، پی اینڈ ڈی سپانسرنگ ایجنسی ہوگی ۔ مزید برآں سرکاری منصوبوں اور اثاثوں کی ڈپلیکیشن روکنے کیلئے جدید ڈیجیٹل میپنگ سسٹم تیار ہوگا۔