وزارت مذہبی امور کا حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ

06-09-2026

(لاہور نیوز) سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع کر دی گئیں، وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

حج 2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے، مذہبی امور کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 تک ہونا ضروری ہے۔ خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں۔رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔  بیرون ملک مقیم پاکستانی  عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔