ہیئر: مبینہ گھریلو تشدد سے خاتون جاں بحق

06-09-2026

(لاہور نیوز) ہیئر کے علاقہ میں مبینہ گھریلو تشدد کے نتیجہ میں خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ بھجواتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون صوبیہ کو مبینہ طور پر اس کے شوہر معین اکبر اور سسرالی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئی۔ مرکزی ملزم معین اکبر وقوعہ کے بعد فرار ہو گیا تاہم کارروائی کے دوران مقتولہ کے دیور کو حراست میں  لے کر تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیشی شواہد کی روشنی میں واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔