حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع
06-09-2026
(لاہورنیوز) سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع ہو گئی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا گیا۔ترجمان کے مطابق حج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے، پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر2027 تک ہونا ضروری ہے۔ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں، رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔ ترجمان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔