سٹاک مارکیٹ میں تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا

06-09-2026

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 2000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 6 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان برقرار رہا تاہم کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1376 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 70 ہزار 330 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1525 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 953 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔