رنگ محل: تاجر سے 5 کروڑ روپے کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار
06-09-2026
(لاہور نیوز) رنگ محل کے علاقہ میں تاجر فہد علی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے ملزم کا پولیس نے سراغ لگا لیا، 3 کروڑ روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار کر کے رقم برآمدکر لی گئی، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے کہا کہ دونوں ملزمان نجی بینکوں میں بطور مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہےتھے، ملزمان نے دھوکہ دہی سے شہری فہد علی سے 5 کروڑ روپے منگوائے۔ مرکزی ملزم ساتھی ملزم کے ساتھ رقم لے کر فرار ہو گیا تاہم ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے مال مسروقہ مدعی مقدمات کے سپرد کیا۔ رقم برآمد کرنے پر شہری نے انویسٹی گیشن پولیس کی کارکردگی کوسراہا اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔