بیگم چوک میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی
06-09-2026
(لاہور نیوز) بیگم چوک کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی شہری کے ہاتھ میں گولی لگی، جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس ایک مشکوک کار کا تعاقب کر رہی تھی۔ واقعے کے بعد مشکوک کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گولی کس جانب سے چلائی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور فرار ہونے والی مشکوک گاڑی کی تلاش جاری ہے۔