عید سیزن میں ریلوے کا کریک ڈاؤن، ساڑھے 26 ہزاربغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے

06-09-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عید سیزن کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف خصوصی مہم میں 26 ہزار 580 مسافروں کو پکڑ لیا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے رپورٹ مرتب کر کے سی ای او ریلوے کو ارسال کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں 16 مئی سے 31 مئی کے دوران کی گئی کارروائیوں کا ڈیٹا شامل ہے جبکہ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیف کمرشل منیجر کی سربراہی میں ٹیموں نے دو ہفتوں کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 26 ہزار 580 مسافروں کو پکڑا۔ کارروائیوں کے دوران مسافروں سے کرایہ اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر 3 کروڑ 72 لاکھ 11 ہزار 919 روپے وصول کیے گئے جبکہ  کرایہ کی مد میں 3 کروڑ 21 لاکھ 63 ہزار 135 روپے جبکہ جرمانے کی مد میں 50 لاکھ 48 ہزار 784 روپے وصول کیے گئے۔ کامیاب کارروائیوں پر سی ای او ریلوے نے شعبہ کمرشل کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔