لاہور: 233 ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 274 زخمی

06-08-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 233 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجہ میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 274 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والے 99 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طبی امداد کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 175 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حکام کے مطابق بیشتر حادثات تیز رفتاری، لاپرواہی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔