رواں سال میں پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف 28 مقدمات درج

06-08-2026

(لاہور نیوز) سال 2026ء کے دوران مختلف تھانوں میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف 28 مقدمات درج ہوئے، درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق درج شدہ مقدمات میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک کے 50 اہلکار نامزد کئے گئے ہیں، جن میں 5 سب انسپکٹر اور 14 اے ایس آئیز شامل ہیں جبکہ مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں 31 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل بھی نامزد ہیں۔ مقدمات کا اندراج مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر ہوا، سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے باعث بھی مقدمات درج ہوئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 6، سول لائنز اور صدر ڈویژن میں 5، 5 مقدمات درج ہوئے، سٹی اور کینٹ ڈویژن میں پولیس کے خلاف 4، 4 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کیخلاف 4 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔