برائلر گوشت کے نرخ بڑھ گئے، قیمت 432 روپے کلو مقرر
06-08-2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کے نرخوں میں 7 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ انڈوں کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 432 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 520 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ 270 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہول سیل سطح پر زندہ برائلر 284 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 298 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 39 روپے فی درجن کمی کی گئی ہے، نئے نرخوں کے مطابق انڈے 200 روپے فی درجن فروخت ہونے لگے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 5 ہزار 880 روپے مقرر کی گئی ہے۔