لاہور میں شدید گرمی کی لہر برقرار، 8 سے 11 جون تک ہیٹ ویو الرٹ جاری
06-07-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور شہر کا موجودہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہواؤں کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 19 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 68 ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات نے 8 سے 11 جون تک لاہور میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کی شدت سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔