ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار رپورٹ، 87 عادی مجرمان گرفتار

06-07-2026

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈولفن سکواڈ نے 2 خطرناک ڈکیت گینگز کو بھی ٹریس کر کے گرفتار کیا، پٹرولنگ کے دوران 21 اشتہاری ملزمان سمیت 87 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ اسی کریک ڈاؤن کے دوران 7 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 2 پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے، منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 32 لیٹر شراب، چرس اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق 45 مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ ون ویلرز اور پتنگ بازی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف نوعیت کے واقعات میں 77 سے زائد شہریوں کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔