سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر
06-06-2026
(لاہورنیوز) پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر قومی سلیکشن کمیٹی کے چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔
پی ڈبلیو سی سی کے مطابق وہیل چیئر کرکٹ میں پہلی بار تھری ڈے ٹیسٹ فارمیٹ شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے، کھیل کے فروغ اور شفافیت کے لیے 5 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی میں وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کے کپتان، ہیڈ کوچ، ایگزیکٹو بورڈ ممبر اور پی سی بی کے کوالیفائیڈ کوچ شامل ہے۔