پنجاب اسمبلی میں ترقی، جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ کے ترقیاتی پیکیج کی تجویز
06-06-2026
(لاہورنیوز) پنجاب اسمبلی میں ترقی اور جدید کاری کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز سامنے آئی ہے۔
کمیٹیوں کے لئے نئی عمارت، ایم پی اے ہاسٹل، سکیورٹی اپ گریڈیشن اور پارلیمنٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ منصوبے شامل ہیں۔مالی سال 2026-27 میں پنجاب اسمبلی کے منصوبوں کیلئے 7 ارب 41 کروڑ 57 لاکھ روپے جاری کرنے کی تجویز ہے۔ ایم پی اے ہاسٹل فیز ٹو منصوبے کیلئے 2 ارب 52 کروڑ 67 لاکھ روپے، ایم پی اے ہاسٹل میں جدید پارکنگ اور سہولیتی نظام کیلئے 1 ارب 2 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پنجاب اسمبلی میں تزئین و آرائش اور سہولیات کی تکمیل کیلئے 37 کروڑ 6 لاکھ روپے جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسمبلی مسجد کی توسیع، سپیکر و ڈپٹی سپیکر ہاؤسز کی سہولیات کیلئے 21 کروڑ 11 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مالی سال 2026-27 میں کمیٹیوں کے لئے کمروں کی تعمیر کیلئے 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی اپ گریڈیشن، HVAC نظام کی اپ گریڈیشن، حفاظتی آلات و دیگر کیلئے 1 ارب 41 کروڑ 99 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پیپلز ہاؤس میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سٹڈی اینڈ ریسرچ قائم کرنے کے لئے 1 ارب سے زائد جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔