لاہور میں بچی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج
06-06-2026
(لاہورنیوز) باغبانپورہ کے علاقے میں بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ پر ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمہ شیراز حسن سب انجینئر واسا کی مدعیت میں تھانہ باغبانپورہ میں مقدمہ درج ہوا، جس کے متن کے مطابق یو سی 134 علی پارک بازار میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ محمد راشد، اشرف اینڈ برادرز نامی کمپنی ٹھیکے پر کام کر رہی ہے، گلیوں میں سیوریج کے پائپ اور واٹر سپلائی کے پائپ ڈالنا کمپنی کا کام ہے، گلیوں کے مین ہول کو ڈھکنا بھی کمپنی کا کام ہے۔ چوڑا بازار کی گلیوں میں گٹر کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ایک بچی مین ہول میں گر گئی تھی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو باہر نکالا۔ کمپنی کے ٹھیکیدار سلیمان کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔