ریلوے پریم یونین کا لاہور ریلوے اسٹیشن پر مہنگائی کے خلاف احتجاج

06-06-2026

(لاہور نیوز) ریلوے پریم یونین کی جانب سے مہنگائی کے خلاف لاہور ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین  نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ تنخواہیں وہی کی وہی ہیں، جس کے باعث ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں، حکومت مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ احتجاج کی قیادت ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور  نے کی، اس موقع پر صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد اور صدر ہیڈکوارٹر ناصر خان سمیت ملازمین کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔