انمول پنکی کی لاہور منتقلی کی منظوری، پولیس کی تیاریاں شروع
06-06-2026
(لاہور نیوز) پولیس کو انمول پنکی کی گرفتاری کے معاملے پر مقدمات میں تفتیش کیلئے لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، انمول عرف پنکی کے خلاف 5مقدمات درج ہیں، اقبال ٹاؤ ن، کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ تھانوں میں پنکی کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ انمول عرف پنکی کی گرفتاری کیلئے انویسٹی گیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی، لاہور پولیس کراچی جا کر وہاں کی عدالت میں پنکی کو لاہور لا نے اور مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کیلئے اجازت طلب کرے گی۔ واضح رہے لاہور میں درج نامزد مقدمات میں کسی ایک مقدمے میں بھی پنکی کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔