مٹی کا تیل 8روپے70پیسےفی لیٹر مہنگا

06-06-2026

(لاہور نیوز)مٹی کا تیل 8روپے70پیسےفی لیٹر مہنگا کردیاگیا،اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت280 روپے70پیسےفی لیٹر ہوگئی، مٹی کےتیل کی قیمت میں اضافے کااطلاق آج سے ہوگیا۔  نوٹیفکیشن کے مطابق اس سے پہلےمٹی کے تیل کی قیمت272روپےفی لیٹر تھی۔  یاد رہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔