ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

06-06-2026

(ویب ڈیسک) ایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے ڈیسک قیام کے لئے تمام ایڈیشنل ڈی جی اور زونل ڈائریکٹرز کو حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے اس ڈیسک کے ذریعے 6 مختلف اہداف بارے اقدامات کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی اور یہ تفصیلات ممکنہ طور پر رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ایف اے ٹی ایف کی باہمی ایوالویشن میں پیش کی جائیں گی۔ حکام کے مطابق احکامات میں تمام ونگز اور زونز کو ایف اے ٹی ایف کے ٹاسک پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدایات کر دی گئی ہے جبکہ نامزد فوکل پرسن کے ذریعے جاری احکامات پر7 روز میں عملدرآمد کرنے کی کا بھی کہا گیا اور رپورٹ ڈی جی کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ڈیسک کیلئے 7 ٹی او آرز پر مبنی پروفارما بھی احکامات کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے ٹاسک پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لازمی عملدرآمد کرنا ہے۔