برائلر گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ، انڈوں کے نرخ برقرار

06-06-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برائلر مرغی اور گوشت کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 424 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، تاہم مختلف علاقوں میں صافی گوشت 500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 265 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں یہ 279 روپے فی کلو اور پرچون بازار میں 293 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، فی درجن انڈوں کا نرخ 239 روپے برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔