لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے

06-05-2026

(لاہور نیوز) لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لاہور شہر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ شیخوپورہ ، قصور اور مرید کے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ عارف والا, شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔  کھاریاں شہر اور مضافات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے کوئی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ مرکز کشمیر انڈیا بارڈر ریجن تھا۔