حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے: حافظ نعیم
06-05-2026
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت 10 روز سے یرغمال پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 10 پاکستانی شہریوں کو 45 دن سے صومالیہ کے قریب بحری قزاقوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان پاکستانیوں کے اہلخانہ نہ صرف سخت پریشان ، اور پیاروں کی سلامتی کے لیے نہایت فکرمند ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کی سنجیدگی کو سمجھے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کی بحفاظت اور جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یرغمالی شہریوں کے اہل خانہ نے بات چیت میں بتایا کہ انہیں پینے کے لیے زنگ آلود پانی دیا جا رہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یرغمالیوں کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے اور زندگیاں خطرے میں ہی، حکومت کو فوری اور موثر قدم اٹھانا چاہئے۔