لاہور: عدالت سے فرار ہونے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار
06-05-2026
(لاہور نیوز)عدالت سے فرار ہونے والے ملزم شان کو چند گھنٹوں میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم فراری کی اطلاع پر پولیس نے سرچ آپریشن کیا، ملزم شان بخشی خانہ سے فرار ہونے پر دوبارہ حراست میں لے لیا گیا، ملزم تھانہ اقبال ٹاؤن کے مقدمہ میں کیمپ جیل سے عدالت لایا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا، ریزرو انسپکٹر جوڈیشل سید حماد شاہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزم شان کو گرفتار کیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم کو دوبارہ عدالت پیش کر کے جیل بھیجا جا چکا ہے۔