لاہور: ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، 185 واردتیں کرنیوالا ملزم گرفتار

06-05-2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے 185 وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق  پولیس کو سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کیخلاف کارروائیوں میں تیزی کر دی گئیں۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، کریمنل ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی و جھپٹا کے 185 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم مختلف کریمینل گروہوں کا سرغنہ ہے، گرفتار ملزم شعبان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ نواں کوٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔