پنجاب: مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان

06-05-2026

(لاہور نیوز) پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔

پنجاب پولیس انفارمیشن اینڈ میڈیا سیل میں پی آر کانٹینٹ رائٹر کی 1 آسامی پر 7 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد آصف خان، رضا اختر، شوائز حسن جمال ،عرفان الحق، محمد حسنین رسول اور محمد عثمان ظفر شامل ہیں۔ پنجاب پولیس انفارمیشن اینڈ میڈیا سیل میں پی آر کانٹینٹ رائٹر کی 1 آسامی پر 2 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں زینب ظفر اور اوصاف احمد جلال شامل ہیں۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر میں ای ایس ای کی 30 آسامیوں پر 117 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں عائشہ، حفصہ انبساط، منظور راؤ، محمد عدنان، بلال حسن، علی اکبراور محمد سعد اللہ شامل  ہیں۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر میں ای ایس ای کی 32 آسامیوں پر 29 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جن میں کومل رفیق، وسیم اختر، عمران خان، لبنیٰ بنیاد، اقرا عروج اور شہر بانو شامل ہیں۔ پنجاب جیل خانہ جات میں لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں پر 1 امیدوار مصباح کنول کامیاب ہوئی جبکہ 13 آسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئیں۔ اسی طرح پنجاب جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 115 آسامیوں پر 3 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں ناصر علی، یاسر عباس کھوکھر اور محمد ایوب شامل ہیں، اس ضمن میں سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔