ٹریفک وارڈنز نے راستہ بھٹک جانے والی دو بچیوں کو تحفظ فراہم کر دیا

06-05-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک وارڈنز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے راستہ بھٹک جانے والی دو کمسن بچیوں کو تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

ترجمان کے مطابق رائیونڈ سے آنے والی 13 سالہ عمارہ اور 10 سالہ عالیہ لاہور میں اپنی پھوپھو کے گھر جا رہی تھیں، تاہم راستہ بھٹک گئیں، بچیوں  نے بتایا کہ انہیں والدہ نے گھر سے نکال دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایک نامعلوم شخص بچیوں کو زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ٹریفک وارڈنز کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹریفک پولیس  نے دونوں بچیوں کو تحویل میں  لے کر مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گارڈن ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا۔ سی ٹی او لاہور  کے مطابق شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹریفک پولیس ہر وقت الرٹ اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے متحرک ہے۔