عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
06-05-2026
(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1 ہزار 469 روپے کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونا 1 ہزار 323 روپے کمی سے 4 لاکھ 1 ہزار 12 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 67 روپے گر کر 7 ہزار 730 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 453 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔