اچھرہ میں چھت سے گر کر 13 سالہ بچہ جاں بحق
06-05-2026
(لاہور نیوز) اچھرہ کے علاقے میں گھر کی چھت سے گرنے کے باعث 13 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق 13 سالہ بلال گھر کی چھت پر موجود تھا کہ اچانک نیچے گر کر شدید زخمی ہو گیا، اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، حکام کے مطابق ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔