گڑھی شاہو ؛ منشیات کی سپلائی ناکام، شراب فروش گرفتار

06-05-2026

(لاہور نیوز) گڑھی شاہو پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات کی سپلائی ناکام بنادی ۔

پولیس نے دوران چیکنگ گڑھی شاہو پُل کے قریب سے شراب فروش گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عثمان مسیح رکشہ پر ریلوے سٹیشن سے شراب لوڈ کر کے لا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتارملزم کے قبضہ سے 40 لیٹرشراب کے 2 گیلن برآمد ہوئے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔  ایس پی چوہدری اثر علی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔