پولٹری مصنوعات کے دام بےلگام، صافی گوشت 480 روپے کلو تک ملنے لگا
06-05-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں پولٹری مصنوعات کے سرکاری نرخ برقرار رکھے گئے ہیں۔
نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بعض علاقوں میں صافی گوشت 480 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 260 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 274 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، پرچون سطح پر زندہ برائلر کی قیمت 288 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی برقرار رکھی گئی ہے، سرکاری نرخ کے مطابق انڈے 239 روپے فی درجن فروخت کئے جا رہے ہیں، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 50 روپے مقرر ہے۔