نشتر کالونی: گھر کی بالائی منزل میں آتشزدگی، فائر برگیڈ روانہ

06-04-2026

(لاہور نیوز) نشتر کالونی کے علاقہ صوفیہ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی جانئ نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گھر کی بالائی منزل پر موجود سامان میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے کی کارروائی جاری ہے تاحال واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔