بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

06-04-2026

(لاہور نیوز) بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ میں ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں کمی تین ماہ کے لئے کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی رواں سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، صارفین کو ریلیف جون، جولائی اور اگست کے بلوں میں ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا۔