لاہور: منشیات کی بڑی ترسیل ناکام،خفیہ اطلاع پر ملزمان گرفتار
06-04-2026
(لاہور نیوز) لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنا دی گئی، پولیس کی جانب سے خفیہ اطلاع پر3ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔
ملزمان کومختلف مقامات سے منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان عدیل، جاوید اور خلیل کے قبضہ سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔