آئی جی پنجاب نے 5 افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے

06-04-2026

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب کی جانب سے 5 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈاکٹر خدیجہ عمر کو ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان تعینات کر دیا گیا، ایس پی کینٹ ڈویژن کائنات اظہر کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ بیدار بخت کی ایس پی سٹی ڈویژن ملتان تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔  اسی طرح شعیب عقیل ایس پی آر آئی بی راولپنڈی ڈویژن جبکہ اصغر ملک بٹالین کمانڈر 4پنجاب کانسٹیبلری فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔