پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس طلب کر لیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

06-04-2026

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کا 42 واں اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  گورنر پنجابسردار سلیم حیدر خان  نے اجلاس بلانے کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 8 جون بروز پیر دوپہر 2 بجے شروع ہو گا، اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اراکین اسمبلی کو مقررہ تاریخ اور وقت پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔