پنجاب میں متوقع موسمی صورتحال پر ممکنہ خطرات بارے الرٹ جاری
06-04-2026
(لاہور نیوز) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، جہلم، گوجر خان اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہالپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔