باغبانپورہ: دیوار گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے
06-04-2026
(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقہ میں دیوار گرنے کے باعث 2 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئے۔
دیوار نین سکھ بدھ بازار کے قریب گری، اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ریسکیو اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کی شناخت 45 سالہ مقبول اور 35 سالہ آصف کے نام سے ہوئی ہے۔